عمران اسماعیل کل حلف اٹھا کر سندھ کے 33 ویں گورنر بن جائیں گے

ڈاکٹر عشرت العباد 27 دسمبر 2002 سے 9 نومبر 2016 تک گورنر رہے


Staff Reporter August 26, 2018
صدور مملکت پرویزمشرف، میاں محمدسومرو،آصف زرداری اورممنون حسین کے ساتھ کام کیا۔ فوٹو: فائل

عمران اسماعیل کل حلف اٹھا کر سندھ کے 33 ویں گورنر بن جائیں گے۔

عمران اسماعیل کو نیا گورنر سندھ نامز کر دیا گیا ہے وہ سندھ کے 33 ویں گورنرسندھ کی حیثیت سے کل اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔ اس سے قبل ڈاکٹرعشرت العباد خان 27 دسمبر 2002 سے 9 نومبر 2016 تک ریکارڈ مدت تک سندھ کے گورنر رہ چکے ہیں۔

صوبہ سندھ میں تعینات سابق 32 گورنر سندھ میں شیخ غلام حسین ہدایت اللہ (14 اگست 1947 تا 4 اکتوبر 1948) ، شیخ دین محمد(7 اکتوبر 1948 تا 19 نومبر 1949) ،میاں امین الدین (19 نومبر 1949 تا یکم مئی 1953) جارج بکسنڈال کونسٹنٹین ( 2 مئی 1953 تا 12 اگست 1953) حبیب ابراہیم رحمت اللہ (12 اگست 1953 تا 23 جون 1954) نواب افتخار حسین (24 جون 1954 تا 14 اکتوبر 1955) صوبہ مغربی پاکستان کا حصہ (ون یونٹ) 14 اکتوبر 1955 تا یکم جولائی 1970) رحمان گل (یکم جولائی 1970 تا 20 دسمبر 1971) ، ممتاز بھٹو (22 دسمبر 1971 تا 20 اپریل 1972) ، میر رسول بخش ٹالپر(یکم جون 1972 تا 14 فروری 1973) ، بیگم رعنا لیاقت علی خان (15 فروری 1973 تا 28 فروری 1976) ، محمد دلاور خانجی (یکم مارچ 1976 تا 5 جولائی 1977) ، عبدالقادر شیخ (6 جولائی 1977 تا 17 ستمبر 1978) ، ایس ایم عباسی (18 ستمبر 1978 تا 6 اپریل 1984) ، جہاندار خان (7 اپریل 1984 تا 4 جنوری 1987) ، اشرف ڈبلیو تابانی (5 جنوری 1987 تا 23 جون 1988) ، رحیم الدین خان (24 جون 1988 تا 12 ستمبر 1988) ، قدیر الدین احمد (12 ستمبر 1988 تا 18 اپریل 1989) ، فخر الدین جی ابراہیم (19 اپریل 1989 تا 6 اگست 1990) محمود ہارون ( پہلی مرتبہ) 6 اگست 1990 تا 18 جولائی 1993) حکیم محمد سعید (19 جولائی 1993 تا 23 جنوری 1994) ، محمد ہارون (دوسری مرتبہ) (23 جنوری 1994 تا 21 مئی 1995) ، کمال الدین اظفر(22 مئی 1995 تا 16 مارچ 1997) ، معین الدین حیدر (17 مارچ 1997 تا 17 جون 1999) ، ممنون حسین (19 جون 1999 تا 12 اکتوبر 1999) عظیم داود پوتہ (25 اکتوبر 1999 تا 24 مئی 2000) محمد میاں سومرو (25 مئی 2000 تا 26 دسمبر 2002) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان 27 دسمبر، 2002 سے 9 نومبر 2016 تک سندھ کے گورنر رہے ان کے بعد جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی 11 نومبر 2016 سے 12 جنوری 2017 تک گورنر رہے اور 32 ویں گورنر سندھ محمد زبیرعمر نے 2 فروری 2017 کو گورنرسندھ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں اور 28 جولائی 2018 کو وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ان کے بعد 33 ویں گورنرسندھ کی حیثیت سے عمران اسمعیل کے ذمہ داریاں سنبھالنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

سابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان 27 دسمبر 2002 سے 9 نومبر 2016 تک سندھ کے گورنر رہے جو ایک ریکارڈ مدت ہے، یہ مدت 13 سال 10 ماہ اور 13 دن یا 5 ہزار 161 دن پر محیط تھی، ڈاکٹرعشرت العباد نے چار پاکستانی صدروں پرویز مشرف ، میاں محمد سومرو ، آصف علی زرداری اور ممنون حسین کے ماتحت کام کیا وہ جب گورنر بنے تو پاکستان کے سب سے کم عمر گورنر تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں