شہبازشریف آج اپوزیشن کے متفقہ امیدوار کے نام کا اعلان کریں گے

اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں نے مشترکہ امیدوار لانے کا اعلان کیا ہے


ویب ڈیسک August 26, 2018
اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں نے مشترکہ امیدوار لانے کا اعلان کیا ہے۔ فوٹو : فائل

حزب اختلاف کی اے پی سی میں شریک تمام جماعتوں نے صدارتی الیکشن میں مشترکہ امیدوار لانے پر اتفاق کرلیا تاہم امیدوار کے نام کا اعلان آج شہباز شریف کریں گے۔

گزشتہ روز اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں متفقہ صدارتی امیدوار کے نام پر فیصلہ نہ ہو سکا، اعتزاز احسن کے نام پر (ن) لیگ اور دیگر جماعتیں راضی نہ ہوئیں جس کے بعد پیپلزپارٹی نے ہنگامی میٹنگ بلا کر صدارتی انتخاب کیلئے اعتزاز احسن کے علاوہ دیگر ناموں پر بھی مشاورت کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ صدارتی امیدوار لانے پر اتفاق

اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں نے مشترکہ امیدوار لانے کا اعلان کیا ہے تاہم متفقہ امیدوار کے نام کا اعلان آج مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کریں گے۔

واضح رہے کہ 4 ستمبر کو سینیٹ اور قومی و صوبائی اسمبلیوں میں صدارتی انتخاب کے لئے پولنگ ہوگی۔ جس کے لئے پاکستان تحریک انصاف نے عارف علوی جب کہ پیپلزپارٹی نے اعتزاز احسن کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔