شیخ رشید ریلوے اجلاس کی کہانی باہر آنے پر افسران پر برس پڑے

شیخ رشید اجلاسوں میں ریلوے منصوبوں کی تعریف جب کہ پریس کانفرنس میں مخالفت کرتے رہے، ذرائع


ویب ڈیسک August 26, 2018
شیخ رشید اجلاسوں میں ریلوے منصوبوں کی تعریف کی جب کہ پریس کانفرنس میں مخالفت کرتے رہے، ذرائع

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کی کہانی باہر آنے پر ریلوے افسران پر برس پڑے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی سربراہی میں ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہوا، ذرائع کے مطابق ریلوے اجلاسوں کی اندرونی کہانی باہر آنے پر شیخ رشید پریشان ہو گئے اور آج جیسے ہی اجلاس شروع ہوا شیخ رشید افسران پر برس پڑے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ریلوے کے 10 سال پہلے کے مسائل آج بھی جوں کے توں ہیں، شیخ رشید

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ گزشتہ روز اجلاس کی کہانی لفظ بہ لفظ میڈیا کو کیوں اور کس نے بتائی، شیخ رشید نے اجلاس میں حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں کیا ہوتا ہے، کوئی کسی کونہیں بتائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے منصوبوں کی تعریف کی جب کہ پریس کانفرنس میں مخالفت کرتے رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔