لاہور میں 6 سالہ بچی سے زیادتی کے الزام میں کم عمر لڑکا گرفتار

15 سالہ یاسر نے 6 سالہ نسرین کو بھٹے پر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔


ویب ڈیسک August 26, 2018
15 سالہ یاسر نے 6 سالہ نسرین کو بھٹے پر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔ فوٹو:فائل

6 سالہ بچی سے زیادتی کے الزام میں کم عمر لڑکے کو گرفتار کرلیا گیا۔

لاہور میں تھانہ انویسٹی گیشن مانگا منڈی کی پولیس نے 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم 15 سالہ یاسر نے 6 سالہ نسرین کو تالاب سرائے گاؤں میں رانا جبار کے بھٹے پر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ایس پی انویسٹی گیشن صدر راشد ہدایت کے احکامات پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی اور ملزم یاسر کو اوکاڑہ کے علاقے میں کارروائی کر کے گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ بچی اور ملزم کے اہل خانہ رانا جبار کے بھٹے پر ملازمت کرتے ہیں، نسرین کو طبی معائنے کے لیے چلڈرن اسپتال لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں