محمد عرفان نے 4 اوور میں صرف ایک رن دے کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا
کرکٹر نے نہ صرف 23 ڈاٹ بالز کرائیں بلکہ کرس گیل سمیت 2 کھلاڑیوں کو بھی آؤٹ کیا
دراز قد فاسٹ بولر محمد عرفان نے کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بہترین بولنگ کرڈالی اور ٹی 20 کرکٹ میں ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
کیریبین پریمئیر لیگ میں بارباڈوس کی نمائندگی کرتے ہوئے محمد عرفان نے 4 اوورز میں صرف 1 رن دیا۔ سینٹ کٹس کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے محمد عرفان نے نہ صرف 23 ڈاٹ بالز کرائیں بلکہ 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ بھی کیا۔ صرف آخری گیند پر مخالف ٹیم کا کھلاڑی ایک رن بنانے میں کامیاب ہوسکا۔
محمد عرفان ایک اوور میں 0.25 کا رن ریٹ دے کر جنوبی افریقہ کے کرکٹر کرس مورس کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوگئے۔ نومبر 2014 میں کرس مورس نے 0.5 کے رن ریٹ کا ریکارڈ بنایا تھا۔ عرفان نے میچ کی پہلی ہی گیند پر کرس گیل کی اہم وکٹ حاصل کرلی جس کے بعد دوسرے اوور میں دوسرے اوپنر ایون لیس کو پویلین کی راہ دکھائی۔
محمد عرفان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ریکارڈ قائم کرنا ان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے جس پر وہ بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں۔ محمد عرفان کے پرستاروں نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے انہیں مبارک باد پیش کی ہے اور آئندہ بھی ایسی ہی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا کہا ہے۔