ایئرپورٹ پر وی آئی پی شخصیات کو پروٹوکول دینے پر پابندی

اگر ایف آئی اے کے کسی افسر یا اہلکار نے پروٹوکول دیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی


ویب ڈیسک August 26, 2018
اگر ایف آئی اے کے کسی افسر یا اہلکار نے پروٹوکول دیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی فوٹو:فائل

ایف آئی اے نے ایئرپورٹ پر وی آئی پی شخصیات کو پروٹوکول دینے پر پابندی لگادی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے اب کسی بھی شخصیت کو ائیرپورٹ پر پروٹوکول نہیں دیا جائے گا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے امیگریشن نے نئے احکامات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے اب کسی بھی شخصیت کو ائیرپورٹ پر پروٹوکول نہیں دیا جائے گا۔

اگر ایف آئی اے کے کسی افسر یا اہلکار نے پروٹوکول دیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ نئے احکامات کی خلاف ورزی پر شفٹ انچارج اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر امیگریشن ذمہ دار اور جواب دہ ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |