جوہی چاؤلہ کی نئی کامیڈی فلم آج ریلیز ہوگی

کامیڈی فلم میں کام کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے، بالی وڈ اداکارہ


Net News May 24, 2013
کامیڈی فلم میں کام کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے، بالی وڈ اداکارہ فوٹو: فائل

بالی وڈاداکارہ جوہی چاؤلہ نئی کامیڈی فلم ''ہم ہیں راہی کار کے''میں اہم کردار نبھارہی ہیں ،اس فلم میں نئی اداکارہ اداشرما کو متعارف کرایا گیا ہے۔

یہ فلم 1993 کے دوران ریلیز ہونے والی جوہی کی کامیاب فلم ''ہم ہیں راہی پیار کے''کا سیکوئل ہے ۔اس فلم کے اب سیکوئل میں بھی جوہی پھر سے جلوہ گرہونے کے لیے تیار ہیں۔ اداکارہ جوہی چاؤلہ کے ساتھ اس فلم میں سنجے دت ،انوپم کھیر ،چنکی پانڈے ،رتی اگنی ہوتری اور نیا چہرہ ادا شرمانے اہم کردار نبھائے ہیں ۔جوہی چاؤلہ کی اس فلم کو آج 24 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنایا جارہا ہے ۔فلم کا میوزک سنگیت سدھارتھ نے تیار کیا ہے ۔جوہی کی اس فلم کے بعد ''گلاب گینگ''بھی ریلیز کے لیے تیار ہے ۔جسمیں مادھوری ڈکشٹ نے بھی اہم کردار نبھایا ہے ۔



اداکارہ جوہی چاؤلہ کا کہنا ہے کہ کامیڈی فلم میں کام کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے ۔انھوں نے کہا کہ فلم ''ہم ہیں راہی کار کے ''میں نہایت مختصر عرصے کا ذکر ہے اور اسی عرصہ میں کہانی کو تکمیل تک پہنچایا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ فلم کی کہانی دلچسپ ہے۔ اداکارہ جوہی چاؤلہ کا کہنا ہے کہ اس کہانی کو انجام تک لے جانے میں جن کرداروں نے ڈرامائی موڑ دیا، ان میں سنجے دت چنکی پانڈے ،انوپم کھیر اور خود میرا کردار بھی مختلف ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔