بدین میں گیسٹرو نے2بچوں کی جان لے لی درجنوں اسپتال داخل

مرض آلودہ پانی پینے اور محکمہ صحت کی عدم توجہی سے پھیلا، سرکاری اسپتالوں مین علاج معالجے کی سہولت اور ادویہ کا فقدان


Express News Desk May 24, 2013
بدین میں محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث گیسٹرو کا مرض وبائی صورت اختیار کر گیا ہے. فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بدین میں گیسٹرو پھیل گیا، 2کمسن بچے جاں بحق، درجنوں بچے اسپتال پہنچ گئے۔

بدین میں محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث گیسٹرو کا مرض وبائی صورت اختیار کر گیا ہے، چند روز کے دوران ضلع کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں میں آلودہ پانی پینے سے درجنوں بچے گیسٹرو میں مبتلا ہو گئے ہیں، جنہیں مختلف سرکاری و نجی اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔



جب کہ بدین کے ساحلی گوٹھ حاجی حجام میں چھ ماہ کی بچی حلیمہ اور بیڈمی کے علاقے میں ایک سالہ عبدالعزیز گیسٹرو کے باعث جاں بحق ہو گئے۔ لوگوں نے شکایت کی ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں گیسٹرو کے مریضوں کو مناسب علاج معالجے کی سہولت اور ادویہ فراہم نہیں کی جا رہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں