جینیفر لوپیز ٹی وی شو میں پرفارم کرنے کے لیے تیار

ہالی وڈ گلوکارہ شو ’’ بریٹین گوٹ ٹیلنٹ ‘‘ کے سیمی فائنل میں شریک ہونگی


Net News May 24, 2013
ہالی وڈ گلوکارہ شو ’’ بریٹین گوٹ ٹیلنٹ ‘‘ کے سیمی فائنل میں شریک ہونگی۔ فوٹو: فائل

ہالی وڈ گلو کارہ جینیفر لوپیز ٹی وی ریالٹی شو '' بریٹین گوٹ ٹیلنٹ '' کے سیمی فائنل میں خصوصی پرفارمنس دینگی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہالی وڈ گلو کارہ جینیفر لوپیز ٹی وی ریالٹی شو '' بریٹین گوٹ ٹیلنٹ '' کے سیمی فائنل میں اپنی خصوصی پرفارمنس پیش کریں گی۔

وہ اپنی نئی البم کے دو گانے '' لیو ایٹ اپ '' اور ہارٹ اٹیک گائیں گے۔ ان کے علاوہ گلو کارہ ایلی مالڈنگ اور گلو کار اولے مرز اپنے گانوں سے شرکاء کو محظوظ کرینگی ۔ سیمی فائنل کی قسط براہ راست 8 جون کو غیر ملکی ٹی وی چینل سے نشر کی جائینگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔