سندھ فلم سنسر بورڈ کے قیام کا اعلان ذوالفقار رمزی چیئرمین ہونگے

سندھ سنسر بورڈ کے چئیرمین ذوالفقار رمزی ہونگے ، ڈپٹی چئیرمین سنسر بورڈ کے سکریٹری سید امجدشاہ معصومی ہونگے


Pervaiz Mazhar May 24, 2013
سندھ سنسر بورڈ کے چئیرمین ذوالفقار رمزی ہونگے ، ڈپٹی چئیرمین سنسر بورڈ کے سکریٹری سید امجدشاہ معصومی ہونگے. فوٹو: فائل

سندھ کے لیے نیا فلم سنسر بورڈ تشکیل دیا گیا ہے، نئے سنسر بورڈ نے کام کا آغاز کردیا،16ممبران پر مشتمل سندھ فلم سینسر بورڈ میں12 اعزازی اور4سرکاری ممبران شامل ہیں۔

سندھ سنسر بورڈ کے چئیرمین ذوالفقار رمزی ہونگے ، ڈپٹی چئیرمین سنسر بورڈ کے سکریٹری سید امجدشاہ معصومی ہونگے، اعزازی ممبران میں ادکار ندیم، زیبا بختیار، عدنان خان، منظور قریشی،ثانیہ سعید، سعید رضوی،رمیش نانا، محمد علی مانجی سعید شیرراز، عمر خطاب، زوالفقار رمزی قابل ذکر ہیں نئے سنسر بورڈ کی تشکیل کے بعد بورڈ نے فلموں کو سینسر کرنے کا کام شروع کردیا، سسنر بورڈ سندھ کے سکریٹری امجد شاہ معصومی نے ایکسپریس کو بتایا کہ فلم پروڈیوسرز اور تقسیم کاروں کا پرزور مطالبہ تھا کہ کراچی میں فلموں کو سنسر کیا جائے کیونکہ اسلام آباد جاکر فلم سنسر کرانے کے اخراجات بہت زیادہ ہوجاتے ہیں ،گزشتہ حکومت نے فلم سنسر بوڑد کی تشکیل کے کام کا آغاز کیا تھا لیکن چند ناگزیر وجوہات کی وجہ سے اس کا نوٹیفکیشن نہ ہوسکا تھا، نگراں حکومت نے نوٹیفیکشن جاری کرتے ہوئے اسے مکمل اختیارات کے ساتھ فعال کردیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |