ہالی وڈ ایکشن گرل انجلینا جولی کی زندگی پر فلم بنے گی

فلم میں انجلینا بوڑھی ہوں گی۔ ان کے چہرے پر جھریاں ہوں گی اور ہوگا تھوڑا موٹاپا بھی۔


Net News May 24, 2013
فلم میں انجلینا بوڑھی ہوں گی۔ ان کے چہرے پر جھریاں ہوں گی اور ہوگا تھوڑا موٹاپا بھی۔ فوٹو: فائل

ہالی وڈ اداکارہ انجلیناکی زندگی پر فلم بنائی جائے گی۔اس میں اداکارہ عمر رسیدہ دکھائی دیں گی۔

انجلینا جولی کے بال ابھی سفید نہیں ہوئے اور نہ ہی چہرہ جھریوں سے بھرا ہے لیکن ان کی زندگی پر فلم میں انجلینا بوڑھی ہوں گی۔ ان کے چہرے پر جھریاں ہوں گی اور ہوگا تھوڑا موٹاپا بھی۔ انجلینا کے اس روپ کے بارے میں سوچ کر نہ ہوں پریشان۔ یہ ان کا اصلی روپ نہیں اور نہ ہی بائیوگرافی میں ان کے مستقبل کی جھلک دکھے گی۔

بھئی معاملہ یہ ہے کہ انجلینا جولی اپنی زندگی میں سب سے زیادہ جس عورت سے متاثر ہیں وہ ان کی ممی ہیں۔ اس لیے جب ان کے ہمسفر براڈ پٹ نے انجلینا کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ کیاتو جولی نے اپنی ماں کا کردار کسی اور اداکارہ سے ایکٹ کروانے کے بجائے ماں کا رول خود اداکرنے کا فیصلہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔