26 قومی کرکٹرز ایبٹ آباد میں شیڈول ٹریننگ کیمپ میں طلب

شیڈول کیمپ27 سے 31 اگست تک آرمی سکول آف فزیکل اینڈ ٹریننگ میں لگایا جائے گا۔


Sports Desk August 26, 2018
ایشیا کپ کیلئے ٹریننگ کیمپ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ :فوٹو:فائل

ایشیا کپ سے قبل 26 قومی کرکٹرز کو ایبٹ آباد میں شیڈول فزیکل ٹریننگ کیمپ میں طلب کر لیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق آئندہ ماہ ایشیاکپ کا آغاز 15 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں ہو گا، جس کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے تیاریاں شروع کردی ہیں اور 26 قومی کرکٹرز کو ایبٹ آباد میں شیڈول فزیکل ٹریننگ کیمپ میں طلب کر لیا گیا ہے۔ 27 سے 31 اگست تک آرمی سکول آف فزیکل اینڈ ٹریننگ میں شیڈول کیمپ میں فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، کپتان سرفرازاحمد، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، حسن علی، عثمان شنواری، محمد نواز، عماد وسیم، حارث سہیل، محمد حفیظ، یاسر شاہ، شاہین آفریدی، جنید خان، صاحبزادہ فرحان، شان مسعود، عثمان صلاح الدین، اسد شفیق، بلال آصف، محمد اصغر، راحت علی اور امیر حمزہ کو طلب کیا گیا ہے۔
ٹیم آفیشلز میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، ٹرینر گرانٹ لوڈن، بولنگ کوچ اظہر محمود، فزیوتھراپسٹ لیف ڈیکن اور اینالسٹ طلحہ اعجاز شامل ہیں۔ ایشیا کپ کےلئے ٹریننگ کیمپ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں