شیخ رشید کے وزیر بنتے ہی ریلوے افسران سے اختلافات
شیخ رشید کا رویہ تضحیک آمیز ہے جب کہ وہ انتہائی نان پروفیشنل وزیر ہیں، چیف کمرشل مینیجر ریلوے حنیف گل
وزیر ریلوے شیخ رشید اور ریلوے افسران میں اختلافات سامنے آگئے ہیں جس کے بعد چیف کمرشل مینیجر حنیف گل نے 2 سال کی رخصت مانگ لی۔
وزیر ریلوے شیخ رشید اور محکمے کے افسران کے درمیان اختلافات سامنے آنے لگے ہیں جس کے بعد چیف کمرشل مینیجر حنیف گل نے 2 سال کی طویل رخصت مانگ لی ہے۔ چیف کمرشل مینیجر حنیف گل نے چھٹیوں کی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نئے وزیر کا رویہ تضحیک آمیز ہے، شیخ رشید انتہائی نان پروفیشنل وزیر ہیں لہذا ان کے ماتحت کام نہیں کرسکتا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : شیخ رشید ریلوے اجلاس کی کہانی باہر آنے پر افسران پر برس پڑے
واضح رہے کہ گزشتہ روز ریلوے کے اجلاس کی اندرونی کہانی باہر آنے پر شیخ رشید افسران پر برس پڑے تھے، شیخ رشید نے اجلاس میں حکم جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ میٹنگز میں کیا ہوتا ہے، کوئی کسی کو نہیں بتائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے منصوبوں کی تعریف کی جب کہ پریس کانفرنس میں مخالفت کرتے رہے۔