اسکینڈل سے بکیز کو 35 ہزار کروڑ روپے کا نقصان

چند زیر زمین بھی چلے گئے،پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری، کولکتہ سے9افراد گرفتار


Sports Desk May 24, 2013
چند زیر زمین بھی چلے گئے،پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری، کولکتہ سے9 افراد گرفتار

پولیس کے حالیہ کریک ڈاؤن کے سبب بکیز کو 35 ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

بعض سٹے بازوں نے کام بند کر دیا جبکہ چند زیرزمین چلے گئے، البتہ بڑے بکیز کام جاری رکھے ہوئے ہیں، دہلی پولیس ذرائع نے بتایا کہ راجستھان رائلز کے کھلاڑیوں کی گرفتاری سے قبل50 ہزار کروڑ کا بزنس ہوا جبکہ حالیہ اسکینڈل کے ایک ہفتے میں یہ تعداد 15ہزار کروڑ رہ گئی۔دوسری جانب بکیز کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے، کولکتہ میں گذشتہ روز اجیت سریکھا اور9 ساتھیوں کو پوشیدہ کمین گاہ سے حراست میں لے لیا گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ ان سے کئی موبائل فونز، ایک لیپ ٹاپ اور نقد رقم برآمد ہوئی۔



دوسری جانب پولیس کا خیال ہے کہ بھگوڑا بکی کٹی المعروف وجے کمار تامل ناڈوگروپ کا قائد ہے،گذشتہ جمعرات سے چنئی پولیس نے 7 مشتبہ بکیز بشمول شانتھ، دیپک بجاج، سنیل بھجن لال، ہریش بجاج، پپو المعروف گوتھم، لکی المعروف نرپاتھ ایس جین اور ایس ویدھا چلم کو حراست میں لیا ہے۔ دریں اثنا مقامی عدالت نے آئی پی ایل بیٹنگ اسکینڈل میں ملوث6 بکیز کے ریمانڈ اور مزید کارروائی کیلیے ممبئی کرائم برانچ کی درخواست مسترد کر دی ہے،ان ملزمان کو انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ، بمبئی گیمبلنگ پروہیبیشن ایکٹ اور آئی پی سی سیکشنز بشمول 420, 465 اور دھوکا دہی اور جعل سازی کی دیگر دفعات پر حراست میں لیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں