اڈیالہ جیل نوجوان وارڈر سے جنسی زیادتی کے الزام میں اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ معطل

آئی جی جیل خانہ جات نے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ معظم اور اس کے ساتھی وارڈر بلال کو معطل کردیا، جیل ذرائع


ویب ڈیسک August 26, 2018
مزید تحقیقات کے لئے ڈی آئی جی جیل نوید رؤف انکوائری آفیسر مقرر :فوٹو:فائل

اڈیالہ جیل کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس معظم نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر نوجوان جیل وارڈر سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی جس پر دونوں ملزمان کو معطل کردیا گیا ہے۔



اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل معظم علی نے اپنے ساتھی وارڈر بلال کے ساتھ مل کر نوجوان جیل وارڈر صفدر سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی، جس پر آئی جی جیل خانہ جات نے دونوں ملزمان کو 3 ماہ کے لیے معطل کردیا۔



جیل ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس معظم علی اور وارڈر بلال نے ساتھی وارڈر کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔ سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے انکوائری کی اور تصدیق ہونے کے بعد معاملہ آئی جی کے نوٹس میں لایا گیا۔ فوری طور پر دونوں ملزمان کو معطل کرکے معاملے کی مزید تحقیقات کے لئے ڈی آئی جی جیل نوید رؤف کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں