شکیل آفریدی کو اڈیالہ سے ساہیوال جیل منتقل کردیا گیا

شکیل آفریدی کو عدالت نے 33 سال قید کی سزاسنا رکھی ہے


ویب ڈیسک August 26, 2018
ایبٹ آباد آپریشن کے مرکزی کردار ڈاکٹر شکیل آفریدی کو سیکورٹی وجوہات کے باعث منتقل کیا گیا فوٹو:فائل

ایبٹ آباد آپریشن کے مرکزی کردار شکیل آفریدی کو اڈیالہ سے ساہیوال جیل منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسامہ بن لادن کے خلاف ہونے والے ایبٹ آباد آپریشن کے مرکزی کردار ڈاکٹر شکیل آفریدی کو سیکورٹی وجوہات کے باعث اتوار کی صبح اڈیالہ سے ساہیوال جیل منتقل کردیا گیا، اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: حسین حقانی کے بدلے شکیل آفریدی کی ڈیل کا امکان مسترد

شکیل آفریدی پر امریکی سی آئی اے کی معاونت اور اسامہ بن لادن کی مخبری کا الزام ہے ۔ دہشتگردوں سے تعلقات کے جرم میں عدالت نے انہیں 33 سال قید کی سزاسنا رکھی ہے۔

شکیل آفریدی پہلے پشاور جیل میں قید تھے تاہم سیکورٹی وجوہات کی بنا پرانہیں اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں