’’آئی بی نااہل ادارہ ہے وزارت داخلہ کے ماتحت کیاجائے‘‘

ایبٹ آباد آپریشن کی تحقیقات کرنے والے اعلی اختیاراتی کمیشن کا خصوصی مضمون


August 15, 2012
ایبٹ آباد آپریشن کی تحقیقات کرنے والے اعلی اختیاراتی کمیشن کا خصوصی مضمون, فوٹو :فائل

پاکستان میں اسامہ بن لادن کی روپوشی اورہلاکت کی تحقیقات کرنیوالے اعلیٰ اختیاراتی کمیشن نے انٹیلی جنس بیوروکو وزیراعظم کے بجائے وزارت داخلہ کے ماتحت کرنیکی سفارش کی ہے،بی بی سی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی سربراہی میںاس کمیشن کی رپورٹ میںآئی بی سے متعلق ایک خصوصی باب تحریرکیاگیاجس میں یہ سفارش بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی بی سربراہ کے تہلکہ خیزبیان کے بعدکمیشن ارکان نے اس ادارے کے کردارپرطویل مضمون لکھا ہے جس کالب لباب یہ ہے کہ آئی بی موجودہ حالات میں ایک نااہل ادارہ ہے جسکاقومی سلامتی میںکوئی کردارنہیںاس لئے اسے وزیراعظم کی ماتحتی سے نکال کروزارت داخلہ کی ماتحتی میںدیدیا جائے۔کمیشن کی مذکورہ رپورٹ مکمل ہونے پروزیراعظم کو پیش کی جائیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |