لیاری میں قتل وغارتگری کا فوری نوٹس لیا جائے عارضی رابطہ کمیٹی

دہشت گر د کھلے عام جدید ہتھیاروں سے لیس ہوکرشہریوں کوہلاک وزخمی کر رہے ہیں


Express Desk May 24, 2013
کچھی برادری سمیت تمام شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلیے ٹھو س اور مثبت اقدامات کیے جائیں۔ فوٹو: فائل

ایم کیوایم کی عارضی رابطہ کمیٹی نے لیاری کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی غنڈہ گردی اور قتل وغارتگری کی سخت ترین الفا ظ میں مذمت کی ہے ۔

ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے مسلح دہشت گردوں نے آگرہ تاج کالونی،کلری، ہنگوآباد ، نیاآباد اور دیگر علا قوں میں کچھی برادری اورمقامی شہریوں کو دہشت گر دی کانشانہ بنا رکھا ہے دہشت گر د کھلے عام جدید ہتھیاروں سے لیس ہوکر شہریوں کو ہلاک وزخمی کر رہے ہیں لیکن ان کے خلاف کسی قسم کی قانونی کارروائی دیکھنے میں نہیں آرہی ہے ۔ شہریوں کی زندگی اجیرن بن کر رہ گئی ہے ۔



عارضی رابطہ کمیٹی نے کہا کہ حیرت اور دکھ کی بات یہ ہے کہ میڈیا نے کراچی میں ہونے والی اس کھلی بربریت اور دہشت گردی پر پراسرار خاموشی اختیار کی ہوئی ہے سوال یہ ہے کہ کیا آگرہ تاج کالونی میںلیاری گینگ وار کے ہاتھوں شہید وزخمی ہونے والے انسان اورپاکستانی نہیں ہیں ؟ آخر ان کے قتل عا م پر خاموشی کیوں اختیار کی جارہی ہے ؟۔ عارضی رابطہ کمیٹی نے نگراں حکومت سے مطالبہ کیا کہ آگرہ تاج کالونی سمیت لیاری کے مختلف علا قوں میں دہشت گردوں کی قتل و غارتگری کا فوری نوٹس لیا جائے اور کچھی برادری سمیت مقامی شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لیے ٹھو س اور مثبت اقدامات کیے جائیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں