ایشین گیمزہاکی پاکستان نے ملائیشیا کو 14 سے شکست دے دی

4-1 سے کامیابی نے گرین شرٹس کو سیمی فائنل میں پہنچادیا


Sports Reporter August 26, 2018
4-1 سے کامیابی نے گرین شرٹس کو سیمی فائنل میں پہنچادیا، اعجاز احمد کے 2 گول، کل بنگلہ دیش سے ٹاکرا (فوٹو : اے ایف پی)

GILGIT: ایشین گیمزکے ہاکی مقابلوں میں ناقابل شکست گرین شرٹس نے چوتھے میچ میں ملائیشیا کو بھی ایک کے مقابلے میں4 گول سے شکست دے دی، اعجاز احمد نے2 بار گیند کو جال میں پہنچایا، مبشر علی اور محمد عرفان نے ایک، ایک گول کیا، ملائیشیا کی طرف سے واحد گول فیض ہیلمی نے کیا، گرین شرٹس اب راؤنڈ کا آخری میچ منگل 28اگست کو بنگلہ دیش سے کھیلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کی ایشین گیمز میں عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رہا، اب تک کھیلے گئے چاروں میچوں میں گرین شرٹس نے کامیابی سمیٹی، ٹیم نے ایونٹ کے ابتدائی 2 میچوں میں تھائی لینڈاور اومان کیخلاف یکطرفہ مقابلوں میں 10-0 سے کامیابی پائی، تیسرے میچ میں قازقستان کو 16-0 سے ہرا کر فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کی،گزشتہ روزمضبوط حریف ملائیشیا کو 4-1 سے مات دیکرناقابل شکست رہنے کا اعزاز حاصل کیا، پاکستانی ٹیم کی طرف سے اعجاز احمد 2 گول کرنے میں کامیاب رہے۔

پاکستانی ٹیم نے آغاز میں ہی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیااور چھٹے منٹ میں پنالٹی کارنرلینے میں کامیاب ہوگئی، محمد عرفان نے کوئی غلطی کیے بغیر گیند کو جال کے اندر پھینک کر پاکستان کو برتری دلا دی۔ 11ویں منٹ میں ملائیشیا کے فیض ہیلمی نے بھی پنالٹی کارنر پر گول کرکے مقابلہ برابر کر دیا، یہ ایونٹ میں پاکستان کے خلاف کسی بھی ٹیم کی جانب سے پہلا گول تھا۔ دوسرے کوارٹر میں دونوں ٹیمیں بھرپور کوشش کے باوجود گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکیں، تیسرے کوارٹر میں گرین شرٹس نے یکے بعد دیگرے2گولز کر کے میچ پرگرفت مضبوط بنانے میں کامیاب ہو گئے۔

38ویں منٹ میں اعجاز احمد نے گول کرتے ہوئے ٹیم کو ایک بار پھر برتری دلائی، 4 منٹ بعد ہی مبشر علی نے پنالٹی کارنر پر تیسرا گول کرتے ہوئے مجموعہ 3-1 کر دیا۔ 48 ویں منٹ میں پاکستانی ٹیم کے اعجاز احمد نے انفرادی طور پر دوسرا اورمجموعی طورپرچوتھا گول کر کے ملائیشین ٹیم کی میچ میں واپسی کے تمام راستے بند کر دیے،قومی ٹیم منگل 28 اگست کو بنگلہ دیش کے خلاف ایکشن میں دکھائی دے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |