اپوزیشن لیڈر کا انتخاب بلاول نے 3رکنی کمیٹی قائم کردی

سندھ میں حکومت سازی کے لیے قائم علی شاہ کی سربراہی میں 4رکنی کمیٹی قائم

سندھ میں حکومت سازی کے لیے قائم علی شاہ کی سربراہی میں 4رکنی کمیٹی قائم فوٹو: رائٹرز

پاکستان پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میںمتفقہ اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کیلیے مختلف پارلیمانی جماعتوں سے مذاکرات کیلیے مخدوم امین فہیم کی سربراہی میں3 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔

کمیٹی میں سید خورشید احمد شاہ اور سید نوید قمر شامل ہوں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ یہ کمیٹی قومی اسمبلی میں مختلف پارلیمانی جماعتوں سے متفقہ اپوزیشن لیڈر کے چناؤ کیلیے رابطہ کرکے ان جماعتوں کی مرکزی قیادت سے مذاکرات کرے گی ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں حکومت سازی میں مختلف جماعتوں کی شمولیت اور ان سے رابطوں کیلیے بھی سید قائم علی شاہ کی سربراہی میں4 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔




جس میں نثار کھوڑو ،آغا سراج درانی اور شرجیل انعام میمن شامل ہوں گے۔یہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ اور دیگر جماعتوں سے سندھ میں حکومت سازی کے حوالے سے مذاکرات کرے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے ان کمیٹیوں کے اراکین کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر مختلف جماعتوں سے رابطے شروع کردیے جائیں اور ان کمیٹیوں کو جو ٹاسک دیا گیا ہے اس حوالے سے رابطے کرکے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پارٹی قیادت کو پیش کی جائے ۔

Recommended Stories

Load Next Story