پنجاب کی 23 رکنی کابینہ کا اعلان کردیا گیا

اراکین کو ان کے محکمے بھی سونپ دیے گئے، علیم خان کو پنجاب کا سینئر وزیر مقرر کیا گیا ہے


ویب ڈیسک August 26, 2018
امیدواروں کے انٹرویوز وزیراعظم کی ذاتی رہائش گاہ بنی گالا میں ہوئے (فوٹو: فائل)

لاہور: تحریک انصاف نے پنجاب کی 23 رکنی کابینہ کے ناموں اور محکموں کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کابینہ کے انتخاب کو حتمی شکل دینے کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز کیے جو کہ وزیراعظم کی ذاتی رہائش گاہ بنی گالا میں ہوئے جہاں امیدواروں سے سوال جواب کیے گئے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی موجود تھے۔

مشاورت کے بعد پنجاب کی 23 رکنی کابینہ کا اعلان کردیا گیا اور اراکین کو ان کے محکمے بھی سونپ دیے گئے۔ علیم خان کو پنجاب کا سینئر وزیر بنایا گیا ہے اور انہیں بلدیات اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کا محکمہ دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کو پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ، اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکیشن ایجوکیشن کا قلمدان دیا گیا ہے۔

راجہ بشارت کو لاء پارلیمانی افیئرز، تیمور خان کو یوتھ افیئر اور اسپورٹس، مراد رؤس کو اسکول ایجوکیشن، انصر مجید نیازی کو لیبراینڈ مین پاور کے قلمدان تفویض کیے گیے ہیں۔

حافظ ممتاز احمد کو ایکسائز، ٹیکسیشنز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول، مخدوم ہاشم بخت کو محکمہ خزانہ، سمیع اللہ چوہدری کو محکمہ فوڈ، فیاض الحسن چوہان کو محکمہ اطلاعات اینڈ کلچر، میاں محمود الرشید کو ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور میاں اسلم کو انڈسٹریز اینڈ کامرس کے قلمدان دیے گیے ہیں۔


دریں اثنا حسنین دریشک، ملک نعمان لنگڑیال، محمد انو، چوہدری ظہیر الدین اور ہاشم ڈوگر کے قلمدان ابھی فائنل نہیں ہوئے جب کہ محمد اکرم چوہدری کو وزیر اعلی پنجاب کا سیاسی مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔