’دلبر دلبر‘ گانے کے ریمیک کی مقبولیت پر سشمتا بھی خاموش نہ رہ سکیں

1999ء میں بننے والی فلم ’صرف تم‘ کا یہ گانا سشمتا سین پر فلمایا گیا تھا


ویب ڈیسک August 26, 2018
نورا فتیحی نے گانے کو اپنے قاتل رقص کے ذریعے مزید پروان چڑھا دیا، سشمیتا سین (فوٹو: فائل)

لاہور: ماضی کے مشہور گیت 'دلبر دلبر' گانے کے ریمیک ورژن کی مقبولیت پر سشمتا سین بھی خاموش نہ رہ سکیں اور تعریف کرنے پر مجبور ہوگئیں۔

بالی ووڈ انڈسٹری میں 1999ء میں بننے والی فلم 'صرف تم' کے مشہور زمانہ گیت 'دلبر دلبر' کو سشمتا سین کے رقص اور موسیقی کی وجہ سے جانا جاتا ہے جوکہ آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے، اس گانے کو ایک بار پھر جان ابراہم کی فلم 'ستیا میو جایاتے' میں منفرد انداز اور جاندار موسیقی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

دلبر دلبر کے ریمیک ورژن پر مشہور کینیڈین اداکارہ نورا فتیحی نے بیلی ڈانس کیا ہے، گانے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ صرف ایک ماہ میں اس گانے کو یوٹیوب پر 18 کروڑ سے زائد صارفین نے دیکھا ہے یہی وجہ ہے کہ اپنے ہی گانے کے ریمیک ورژن کی شہرت نے سشمتا سین کو بھی تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سشمتا سین کا کہنا ہے کہ دلبر دلبر گانے پر نورا فتیحی نے انتہائی خوبصورت انداز میں بیلی ڈانس کرکے ناقابل یقین رقص پیش کیا ہے اور گانے میں میرے سب سے پسندیدہ حصے یعنی ابتدا میں دو ترمیم شدہ لائن ہیں جوکہ بہت ہی قابل تعریف ہیں۔


اداکارہ نے کہا کہ گانے کی موسیقی بہت اچھے انداز میں پیش کی گئی ہے جسے نورا فتیحی نے اپنے قاتل رقص کے ذریعے مزید پروان چڑھا دیا ہے لیکن اس کے باوجود مجھے آج بھی پرانا گانا ہی پسند ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔