خیبرپختونخوا کی 15 رکنی کابینہ کا اعلان

محمد عاطف خان کو سینئر وزیر مقرر کیا گیا ہے اور سیاحت کا محکمہ ان کے پاس رہے گا


ویب ڈیسک August 26, 2018
ابتدائی طور پر 15رکنی کابینہ تشکیل دی گئی ہے،فوٹو: فائل

تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا کابینہ کے 15 وزراء کے ناموں اور محکموں کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے کے پی کے کابینہ کے اراکین کی منظوری دے دی۔

ابتدائی طور پر 15 رکنی کابینہ تشکیل دی گئی ہے جس میں محمد عاطف خان کو سینئر وزیر مقرر کیا گیا ہے اور سیاحت کا محکمہ بھی ان کے پاس رہے گا جب کہ شہرام ترکئی کو بلدیات، تیمور سلیم جھگڑا کو خزانہ کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی 23 رکنی کابینہ کا اعلان کردیا گیا

اسی طرح سید اشتیاق کو محکمہ جنگلات، حاجی قلندر لودھی کو محکمہ خوراک، شکیل احمد کو ریونیو اور محب اللہ خان کو زراعت امجد علی کو معدنی وسائل، سلطان محمد خان کو محکمہ قانون کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔

کابینہ میں شامل ہاشم انعام خان کو صحت، کامران بنگش کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، عبدالکریم کو انڈسٹریز کا قلمدان دیا گیا ہے۔ ضیاء اللہ بنگش مشیر اور شاہ محمد خان وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی ہوں گے تاہم اختر ایوب کا قلمدان ابھی فائنل نہیں کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔