ٹرمپ کی تجارتی جنگ امریکی اقتصادی شرح نموکو نصف کردے گی ماہرین

آئندہ مہینوں کے دوران امریکی اقتصادی شرح نمو کم ہونے کا امکان ہے، ماہرین


APP August 27, 2018
اس سے قبل ماہرین نے رواں سال تیسری سہ ماہی کے دوران امریکی اقتصادی شرح نمو 3 فیصد جبکہ آخری سہ ماہی میں 2.7 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا: فوٹو : فائل

ماہرین نے کہا ہے کہ آئندہ مہینوں کے دوران امریکی اقتصادی شرح نمو کم ہونے کا امکان ہے جس کی وجہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دیگر ملکوں کے ساتھ تجارتی جنگ ہے۔

رائٹرز کی جانب سے 100 سے زیادہ ماہرین اقتصادیات سے کیے گئے حالیہ جائزہ سروے کے مطابق حکومت کی جانب سے کاروباری اداروں کو 1.5 ٹریلین ڈالر کی ٹیکس رعایت دینے کے بعد رواں سال کی دوسری سہ ماہی (اپریل سے جون) کے دوران ملکی اقتصادی شرح نمو سالانہ بنیادوں پر 4.1 فیصد رہی جو کہ گزشتہ 4 سال کے عرصے میں بہترین اقتصادی شرح نمو تھی۔

انھوں نے کہا کہ اگر صورت حال جاری رہی تو رواں سال کے اختتام تک امریکی اقتصادی ترقی میں اضافہ رک جائے گا اور آئندہ سال کے آخر تک اس کی اقتصادی شرح نمو رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں قریباً نصف رہ جائے گی۔ اس سے قبل ماہرین نے رواں سال تیسری سہ ماہی کے دوران امریکی اقتصادی شرح نمو 3 فیصد جبکہ آخری سہ ماہی میں 2.7 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں