ارکان اسمبلی کو اضافی نشستیں خالی کرنے کیلیے 10جون کی ڈیڈ لائن

این اے217 سے کاظم شاہ، پی کے71سے ری پولنگ میں فخراعظم کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری


Numaindgan Express May 24, 2013
این اے103سے لیاقت بھٹی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا، نثارکیخلاف سماعت آج ہوگی۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے قومی وصوبائی اسمبلیوںکی 2 یا زائد نشستوں پر کامیاب ہونیوالے امیدواروں کو اضافی نشستیں خالی کرنے کیلیے 10جون کی ڈیڈ لائن دیدی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ایسے امیدواروںکوآگاہ کیاگیاہے کہ وہ ایک نشست کے علاوہ باقی نشستیںچھوڑنے کیلیے الیکشن کمیشن کو10جون تک آگاہ کردیںقومی اسمبلی کی ایک سے زائدنشستوں پر عمران خان اور مولانا فضل الرحمان3,3 نشستوںپرکامیاب قرار پائے ہیںجبکہ نوازشریف ،جاویدہاشمی ،محموداچکزئی،جمشیددستی 2,2 نشستوں پرکامیاب قرارپائے جبکہ شہباز شریف پنجاب اسمبلی کی 2نشستوں پرکامیاب قرارپائے۔ڈی جی الیکشن کمیشن کے مطابق ایک سے زائد نشستوں پر کامیاب ہونیوالے امیدواراگرمقررہ تاریخ تک اضافی نشستیںچھوڑنے سے متعلق الیکشن کمیشن کوآگاہ نہیں کرینگے توامیدوارکی جس نشست کانتیجہ سب سے آخر میں اعلان ہوا ہوگااس کے علاوہ باقی نشستوں کو خالی قرار دیا جائیگا، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 217 خیرپورسے کاظم علی شاہ اورحلقہ پی کے 71بنوں سے ری پولنگ میں کامیاب پیپلزپارٹی کے فخراعظم وزیرکی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔

حافظ آبادکے حلقہ این اے 103سے کامیاب ہونے والے آزادامیدوارچوہدری لیاقت عباس بھٹی کانوٹیفکیشن روک دیا۔ الیکشن کمیشن میں این اے 59میںری پولنگ کی درخواست دائرکردی گئی جبکہ حلقہ 39 پرنشان انگوٹھا کی تصدیق کامعاملہ الیکشن ٹریبونل کوبھجوادیاگیا۔ راولپنڈی سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق الیکشن کمیشن پی پی6سے مسلم لیگ ن کے نومنتخب رکن اسمبلی چوہدری نثارعلی خان کی کامیابی کے خلاف دوبارہ گنتی کے لئے تحریک انصاف کے پہلے کامیاب امیدوارچوہدری واثق قیوم کی الیکشن پٹیشن کی سماعت آج جمعے کوکرے گا۔سجاول سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق پی ایس 84 پر دوبارہ گنتی میں آزاد امیدوار سید اعجاز شاہ شیرازی 40103 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ پیپلزپارٹی کے عبدالحمید سومرو 39811 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں