وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا آئی ایس پی آر

کسی افسر کے کورٹ مارشل کا حکم نہیں دیا، وائس آف امریکا دیوا کی خبر حقائق کے برخلاف ہے، میجر جنرل آصف غفور


ویب ڈیسک August 27, 2018
وائس آف امریکا دیوا ریڈیو نے اپنی غلط اور من گھڑت رپورٹنگ کی روایت برقرار رکھی ہے، آصف غفور (فوٹو: فائل)

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا اس حوالے سے 'وائس آف امریکا دیوا' کی رپورٹنگ حقائق پر مبنی نہیں۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مبینہ فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے معاملے پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے کوئی بھی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا اور نہ کسی افسر کے کورٹ مارشل کی یقین دہانی کرائی گئی تاہم حقائق جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ وائس آف امریکا دیوا ریڈیو نے اپنی غلط اور من گھڑت رپورٹنگ کی روایت برقرار رکھی ہے، وزیرستان کے عوام امن پسند ہیں اور حاصل شدہ امن کی اہمیت جانتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔