گنجان آباد علاقوں میں گندگی اورغلاظت کے ڈھیر

صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث شہری حلقوں میں سخت اشتعال پایا جارہا ہے


Staff Reporter August 27, 2018
ضلع وسطی میں عیدالاضحی آپریشن کے نام پر سرکاری فنڈزکی بندر بانٹ کی تیاری،گندگی اور کچرا میدانوں ،پارکوں اور گلیوں میں پھینک دیا گیا،وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ

شہر کے گنجان آباد علاقوں میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، آلائشیں اٹھانے کے حوالے سے صورتحال مجموعی طور پر بہتر رہی لیکن مختلف مقامات پر صورتحال انتہائی خراب رہی۔

تفصیلا ت کے مطابق کر اچی میں عید الاضحی میں بڑے پیما نے پر آ پر یشن کے ذریعے شہر سے آلائشیں اٹھائی جاتی ہیں،کر اچی کے چار اضلا ع ملیر، جنو بی ، غربی اور شرقی میں آ لا ئشیں اٹھانے اور کچرا اٹھا نے کی بر اہ راست ذمے داری سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بو رڈ کی ہے، یہ ادارہ سند ھ حکومت کے ماتحت چلتاہے ملیر، غربی، جنوبی میں آلائشیں نہ اٹھنے کی شکایت موصول ہو ئی مختلف علاقوں میں تعفن اٹھنے لگا،شہریوں کو شد ید مشکلات کاسامنا کر نا پڑا ،ان میں اولڈ سٹی ایر یا ،بلدیہ ٹاؤن ،ملیر کے مختلف علاقوں میں بہت تاخیر سے آلائشیں اٹھائی گئیں ،آلائشوں کے حوالے سے جیسے تیسے کنٹرول کر لیا گیا،سندھ سالڈ ویسٹ بورڈ کی جانب سے ایک ہفتے سے چار اضلاع میں کچرا نہیں اٹھایا جارہا ہے۔



جس کی وجہ سے جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگ گئے ہیں،پی آ ئی بی کالونی ،جمشید روڈ ، گارڈن ، لیاری ، بلدیہ ٹاؤن ،اورنگی ٹاؤن، محمود آباد ، منظور کالونی ، صدر ، گلشن اقبال سمیت مختلف علاقوں میں جگہ جگہ کچرا پڑا ہے اور گندگی کی وجہ سے شہریوں کو گزرنا بھی محال ہو گیا،بلد یہ کو رنگی اور وسطی نے اپنے زیر نگرانی آلائشیں اٹھائی تھیں دونو ں اضلا ع میں بھی شکا یت مو صول ہو ئی جہاں جگہ جگہ آلائشیں بہت تاخیر سے اٹھیں لیکن ان دنو ں اضلاع میں کچرے کے انبا ر لگ گئے ،ضلع کو رنگی تو کچرستان بن گیا کو ئی گلی محلہ ایسا نہیں جہا ں کچرا مو جود نہ ہو ،شہریوں کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ کو رنگی سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر کے کچرا اٹھا یا جائے۔

سند ھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بو رڈ نے چا ر اضلاع سے دعوی کیا کہ 10 لا کھ آلائشیں اٹھائی کورنگی اور وسطی نے مجموعی طور ساڑھے سات لاکھ آلائشیں اٹھا نے کا دعوی کیا ،اس طر ح مجموعی طو ر پر 18سے 19 لا کھ چھوٹے بڑے جانور قربان کیے گئے جبکہ ذرائع مویشی منڈی کی جانب سے بتا یا گیا کہ شہر میں12سے13 لا کھ جانور فروخت ہو ا اس طرح تقریا 5 لاکھ جانور کا فرق آر ہا ہے ،ذرا ئع کا کہنا ہے کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ، کو رنگی اور ضلع وسطی اپنی کا ر گر دگی کو بہترسے بہتر بتا نے کے لیے غلط بیا نی سے کام کررہے ہیں کر اچی میں آلائشیں اٹھا نے کے لیے خطیر رقم خرچ کی گئی لیکن کچھ علاقوں کے علاوہ شہر میں صورتحال بہتر رہی لیکن کچرا اٹھا نے کے لیے سندھ سالڈ ویسٹ میجمنٹ بورڈ اور دو اضلاع کورنگی ، وسطی کو جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے اگر فوری اقدامات نہیں کیے گئے تو شہر میں وبائی امراض پھوٹنے کا خد شہ ہے ۔



ضلع وسطی عیدالاضحی آپریشن بری طرح متاثر رہا، ڈی ایم سی میں ڈائریکٹر سینی ٹیشن ،میکینکل آفیسر ،موٹر وہیکل انچارج اور پٹرول ڈیزل کی تقسیم کے تن تنہا اختیارات رکھنے والے افسر ندیم حیدر نے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی عیدالاضحی آپریشن کے نام پر کروڑوں کا فنڈ مبینہ طور پر ٹھکانے لگادیا،محکمہ سینی ٹیشن کے غیر حاضر ملازمین کی جگہ چند سو پرائیویٹ ورکرز کی خدمات حاصل کر کے ہزاروں ملازمین ظاہر کرکے بلوں کی ادائیگی کا انکشاف ہوا ہے،ضلع وسطی کا ایک ہزارسوزوکیاں کرایے پر حاصل کرنے کے دعوے کو شہری حلقوں نے مضحکہ خیز قرار دے دیا،ڈی ایم سی کے نارتھ کراچی، لیاقت آباد اور گلبرگ زون میں تاحال جانوروں کی باقیات سڑکوں پر موجود ہیں ،چونے کے چھڑکاؤ کا دعویٰ بیانات تک محدود ہے ،گندگی وغلاظت سے وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ ہے۔

شہری حلقوںنے عیدالاضحی آپریشن کے نام پر سرکاری فنڈز کی مبینہ بندر بانٹ پر بلدیہ وسطی کاغیر جانبدارانہ آڈٹ اور تحقیقاتی اداروں سے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، باوثوق ذرائع کے مطابق بلدیہ وسطی میں گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی عیدالاضحی آپریشن افسران کی زبردست کمائی کا ذریعہ بن گیا،چند سو پرائیویٹ ورکرز کی خدمات حاصل کر کے کئی ہزار ورکرز یومیہ اجرت پر حاصل کرنے کے نام پر سرکاری فنڈ کی مبینہ طور پر بندر بانٹ کی تیاریاں کرلی گئی ہیں،ضلع وسطی میں عیدالاضحی آپریشن بری طرح متاثر رہا،ضلع کے اہم زون جن میں باالخصوص نارتھ کراچی،لیاقت آباداور گلبرگ زون میں سڑکوں،گلیوں، پارکوں اور میدانوں میں تاحال جانوروں کی باقیات موجود ہیں جن سے سخت تعفن اٹھ رہا ہے،جگہ جگہ گندگی وغلاظت کے انبار جمع ہونے کے باعث شہر کا اہم ضلع تعفن زدہ ہوکر رہ گیا ہے۔



ڈی ایم سی کے حکام عیدالاضحی آپریشن میں ناقص کارکردگی کے باوجود اپنے چہیتے افسران کے خلاف کارروائی کے بجائے انھیں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایم سی میں ڈائریکٹر سینی ٹیشن ، موٹر وہیکل انچارج،میکینکل افسر کے ساتھ ساتھ پٹرول وڈیزل(پی او ایل)کی تقسیم کے بھی تن تنہا اختیارات رکھنے والے آفیسر ندیم حیدر نے منتخب بلدیاتی نمائندوں کی کارکردگی پر ایک بار پھر سوالیہ نشان لگادیا،ڈی ایم سی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی کروڑوں کا فنڈ ٹھکانے لگانے کیلیے بوگس بلنگ کرکے سرکاری فنڈ کی بندر بانٹ کی تمام تر تیاریاںکرلی گئی ہیں۔



دوسری طرف صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث شہری حلقوں میں سخت اشتعال پایا جارہا ہے، گلبرگ زون کے بلاک16میں موجود جامعہ مسجد المصطفیٰ کے سامنے غلاظت کے ڈھیر اور جانوروں کی باقیات موجود ہیں،نمازیوں نے ضلع وسطی کی کارکردگی کو شدید تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے اعلیٰ حکام اور تحقیقاتی اداروں سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا،شہریوںکا کہنا ہے کہ ضلع وسطی کے اجڑے پارکس ، میدان ، سڑکیں جانوروں کی باقیات سے بھری پڑی ہیں،مین روڈز پر غلاظت کے ڈھیر جمع ہیں،شہری حلقوں نے ضلع وسطی کی ناقص کارکردگی پر عیدالاضحیٰ آپریشن کے نام پر فنڈز کی مبینہ بندر بانٹ کا فوری آڈٹ کرانے کا مطالبہ کیا،تحقیقاتی اداروں سے فوری نوٹس اور تحقیقات کا مطالبہ کردیا، ضلع وسطی کے سینئر افسران کا کہنا ہے کہ چیئرمین کے چہیتے افسر نے ڈی ایم سی کے تمام وسائل پر قبضہ کر رکھا ہے جس کے باعث ضلع کی کارکردگی بری طرح سے متاثر ہورہی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں