کراچی میں امن کیلیے سیاسی قوتیں بھی کردار اداکریں ملک حبیب

شہر قائد کے حالات 12برس سے خراب ہیں،نگراں حکومت نے بھرپور کوششیں کیں


Staff Reporter May 24, 2013
الیکشن کے دن کراچی میں کوئی بڑا حادثہ نہیں ہوا، ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو : فائل

نگراں وفاقی وزیر داخلہ ملک حبیب نے کہا ہے کہ کراچی میں قیام امن کیلیے حکومت کے ساتھ ساتھ سیاسی قوتوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور شہر قائد کے حالات آج سے نہیں بلکہ گزشتہ12برسوں سے خراب ہیں ۔

جمعرات کی شب کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نگراں حکومت صرف 2 ماہ کے لیے آئی ہے اس دوران ہم نے کراچی میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کوشیش کیں جس کے نتائج بھی نکلے۔ انھوں نے کہا کہ نگراں حکومت کی جانب سے کراچی سمیت ملک بھر میں امن وامان سے متعلق اقدامات کی بدولت انتخابا ت پرامن ماحول میں ہوئے اور ٹرن آوٹ 60فیصد سے زائد آیا ۔



انھوں نے کہا کہ کراچی میں الیکشن کے دن کوئی بڑا حادثہ نہیں ہوا۔ملک حبیب نے کہا کہ الیکشن میں اگر کسی کو دھاندلی کی شکایت ہے توہ حکومت پرالزام عائد کرنے کے بجائے الیکشن کمیشن سے رجوع کرے۔ انھوں نے کہا کہ نئی آنے والی حکومت کو یقیناً کئی مشکلات ہوں گی اور ان مشکلات سے وہ کس طرح نمٹتی ہے یہ دیکھا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں