دیگرفیڈریشنزمیں بھی آپریشن کلین اپ کی تیاریاں
عمران خان نااہل عہدیداروں کی جگہ پروفیشنل ایڈمنسٹریٹرزلگانے کا ارادہ رکھتے ہیں، ذرائع
پی سی بی کے بعد ملکی کھیلوں کی تنظیموں اورفیڈریشنوں میں بھی آپریشن کلین اپ کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی مرحلے میں وزیر اعظم سپورٹس کے اعلی حکام سے بریفنگ لیں گے جس میں بین الصوبائی معاملات سمیت ملکی کھیلوں کی تنظیموں کو بھی بلایا جائے گا، اس اجلاس کی روشنی میں ممکنہ طور پر پاکستان سپورٹس بورڈ،کھیلوں کی مختلف فیڈریشنز اور پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے حوالے سے اہم فیصلے لئے جائیں گے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان 1992 کے بعد سے اولمپکس میں کوئی بھی میڈل حاصل نہیں کر سکا ہے، انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جاری ایشین گیمز میں بھی پاکستانی دستہ اب تک صرف دو کانسی کے تمغے جیت سکا ہے، عمران خان کھلاڑیوں کی اس کارکردگی سے بھی خوش نہیں ہیں اور ملکی کھیلوں کو ماضی کے سنہری دور کی طرف لے جانے کے لیے انقلابی اقدامات کرنا چاہتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی ٹیم کے ایک اہم رکن کے مطابق ممکنہ طور پر عمران خان وزارت کھیل، ثقافت، سیاحت اور تاریخ کی علیحدہ وزارت بنانے کا فیصلہ بھی لے سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق عمران خان اس ضمن میں چاہیں گے کہ جہاں ملک میں کھیلوں کی بہتری کے لیے بہترین پروفیشنل ایڈمنسٹریٹرز کا تقرر کیا جائے، وہیں کھیلوں کی مختلف فیڈریشنز میں سالہا سال سے بیٹھے اور اور کچھ نہ کرنے والے لوگوں کی جگہ اہل لوگوں کو آگے لاکر کھیلوں کے شعبہ میں چھائے ہوئے سکوت کو توڑا جائے۔ مزید معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ دنیا بھر کی طرح کھیلوں اورثقافت کے ذریعہ دنیا بھر میں پاکستان کا امیج نہ صرف بہتر بنایا جائے اور ٹورزم کو فروغ دیکرملک میں سیاحت کی انڈسٹری کومضبوط کیا جائے۔