آج بھی نوازشریف کے ساتھ کھڑا ہوں صدر ممنون حسین

صدر ممنون حسین نے لندن میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی


ویب ڈیسک August 27, 2018
صدر ممنون حسین نے لندن میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی ۔ فوٹو : فائل

صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ وہ آج بھی نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر ممنون حسین نے لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی۔

اسپتال سے روانہ ہوتے وقت صحافیوں نے صدرممنون حسین سے سوال پوچھا کہ صدر صاحب کیا ان حالات میں آپ نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہیں جس کا انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی آج بھی میں نوازشریف کے ساتھ کھڑا ہوں۔



صدر ممنون حسین نے بیگم کلثوم نواز کی طبیعت کے حوالے سے بتایا کہ وہ اب بہتر ہیں انہوں نے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

اس موقع پر نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا تھا کہ والدہ کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے مگر اب بھی وہ آئی سی یو میں ہی ہیں اوراُن کی نوازشریف سے فون پر چند منٹ بات ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔