چینی وزیراعظم نے دورہ پاکستان میں نئی تاریخ رقم کردی
اب تک غیرملکی سربراہان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ہی خطاب کرتے رہے
لی کی چیانگ نے نئی تاریخ رقم کردی چینی وزیراعظم سینیٹ سے خطاب کرنے والے پہلے غیرملکی سربراہ مملکت بن گئے ۔
چین کے نو منتخب وزیر اعظم لی کی چیانگ نے پاکستان میں قدم رکھتے ہی نئی تاریخ رقم کردی۔ لی کی چیانگ وہ پہلے غیر ملکی سربراہ مملکت ہیں جنھوں نے ایوان بالا کے اجلاس سے خطاب کیا ہے جبکہ اس سے قبل جتنے بھی سربراہان مملکت کو پاکستان مدعو کیا جاتا رہا وہ پارلیمنٹ یعنی سینیٹ اور قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے رہے۔
چونکہ عام انتخابات کے باعث اسمبلیاں تحلیل کردی گئی تھیں اور نئی قومی اسمبلی کے منتخب ارکان نے ابھی تک حلف نہیں اٹھایا اس لیے چینی وزیراعظم کو ایوان بالا سے خطاب کرنے کی دعوت دی گئی اس طرح وہ پہلے غیر ملکی سربراہ مملکت بن گئے جنھوں نے اپنے دورہ پاکستان میں ملک کی پارلیمانی تاریخ میں نئی تاریخ رقم کردی اور ایوان بالا سے خطاب کیا۔