آزاد کشمیر میں چینی فوج کی موجودگی پر تشویش ہے بھارت

چینی لبریشن آرمی اور انجینئروں کی موجودگی اور اپنی تشویش کے بارے میں مکمل طور پر آگاہ کردیا ،سلمان خوشید


May 24, 2013
چینی وزیر اعظم کو چینی لبریشن آرمی اور انجینئروں کی موجودگی اور اپنی تشویش کے بارے میں مکمل طور پر آگاہ کردیا ،سلمان خوشید فوٹو: اے ایف پی

بھارت نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں چینی فوج کی موجودگی کا معاملہ چین کے ساتھ اٹھا لیا ہے۔

چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ کو راتوں رات حل نہیں کیا جا سکتا، دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ طور پر ایک لائحہ عمل موجود ہے جس کے مطابق تنازعات کو حل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، یہ بات بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے چینی وزیر اعظم کے حالیہ دورہ بھارت کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔



بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ چینی وزیر اعظم کو آزاد کشمیر میں چینی لبریشن آرمی اور انجینئروں کی موجودگی اور اپنی تشویش کے بارے میں مکمل طور پر آگاہ کیا گیا ہے۔ سلمان خورشید کے مطابق چینی وزیر اعظم نے پاکستان کے زیر اہتمام کشمیر میں لبریشن آرمی کی موجودگی سے انکارکرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف چینی انجینئرز موجود ہیں جو تعمیراتی کام مکمل ہونے کے بعد واپس اپنے ملک لوٹ جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں