گوجرخان میں کار پل سے ٹکرا گئی ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

حادثہ مندرہ چکوال روڈ پر مرید پھاٹک پر پیش آیا، مرنے والوں میں میاں بیوی اور 3 بیٹیاں شامل


4 زخمیوں کی حالت نازک، حادثہ ڈرائیورکو اونگھ آنے سے پیش آیا، وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس وٹو: فائل

گوجر خان میں تیز رفتارکار پل سے ٹکرا گئی جس کے باعث ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرخان میں تیز رفتارکار پل سے ٹکرا گئی جس کے باعث ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والوں میں ماں باپ اور3 بیٹیاں شامل ہیں جبکہ 4 شدید زخمی بچیوںکی حالت بھی تشویشناک ہے، چکوال سے گوجر خان روڈ پر صبح 3 بجے کے قریب چکوال سے راولپنڈی جانے والی تیز رفتارکار بے قابو ہوکر زیر تعمیر پل سے جا ٹکرائی، جس سے بدقسمت خاندان کا سربراہ عمران، اس کی بیوی اور 2 بیٹیاں موقع پر ہی دم توڑ گئے اور24 سالہ سنبل، 3 سالہ حبیبہ، 3 سالہ علیشہ،7سالہ طیبہ،14سالہ جویریہ شدید زخمی ہو گئیں، جن میں ایک بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

اس طرح مرنے والوں کی تعداد 5 ہوگئی، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو رورل ہیلتھ سینٹرمندرہ اور جاںبحق افرادکو ٹی ایچ کیو اسپتال گوجر خان منتقل کردیا، ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث اور ڈرائیورکو اونگھ آنے کے باعث پیش آیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی، دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے ٹریفک حادثے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی، وزیراعلیٰ نے حکام کو زخمیوں کے علاج کی ہرممکن سہولت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں