ایران میں شدید زلزلہ 2 افراد جاں بحق310 زخمی

6.1 شدت کا زلزلہ ایرانی صوبے کرمان شاہ میں آیا


News Agencies/AFP August 27, 2018
زلزلے کا مرکز ایران عراق سرحد پر واقع شہر تازیح آباد سے 6 کلومیٹر دور تھا،70 دیہات کی بجلی منقطع ہوئی جسے بعد میں بحال کر دیا گیا، عراق میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا (فوٹو: فائل)

ایران میں 6.1 شدت کے آنے والے زلزلے سے 2 افراد جاں بحق اور 310 زخمی ہوگئے۔

زلزلہ ایران کے مغربی علاقے میں آیا جس کی سرحد عراق سے ملتی ہے، حکام کے مطابق صوبے کرمان شاہ میں 65 آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے، زلزلے سے 70 دیہات کی بجلی منقطع ہوئی جسے بعد میں بحال کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق زلزلے سے 500 عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا، زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا جہاں پر متعدد کی حالت نازک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اعلیٰ حکام نے امدادی کام تیز کرنے کی ہدایت کر دی، رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے عراق میں بھی محسوس کیے گئے، عراق میں زلزلے سے زیادہ نقصان نہیں ہوا، زلزلے کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، زلزلے کا مرکز ایران عراق سرحد پر واقع شہر تازیح آباد سے 6 کلومیٹر دور تھا، متاثرہ مقام پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، ایرانی میڈیا کے مطابق کرمان شاہ کے شمال مشرق میں واقع شہر تازیح آباد میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔