پشاور پروٹوکول پسندنہیںمثالی حکومت بنائیں گے پرویزخٹک

تبدیلی کے نعرے سے ایوان تک پہنچے،اسد قیصر، 5 آزاد ارکان پی ٹی آئی میں شامل


تبدیلی کے نعرے سے ایوان تک پہنچے،اسد قیصر، 5 آزاد ارکان پی ٹی آئی میں شامل۔ فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے نامزدوزیراعلیٰ پرویزخٹک نے کہاہے کہ انہیں پروٹوکول پسندنہیں۔

پولیس ساتھ ہو تو ایسا لگتا ہے کہ جیل میںہوں۔پشاورمیںمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے پرویزخٹک نے کہا کہ وہ پروٹوکول کو پسند نہیں کرتے۔ انہیں آزادی سے گھومنااچھالگتاہے۔ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں شفاف اورمثالی حکومت بنائی جائیگی۔ نامزد وزیر اعلیٰ کاکہناتھاکہ صوبے کوبڑے مسائل کا سامنا ہے جن کو مل کرحل کیا جائیگا۔



صوبے میںبلدیاتی انتخابات کرائیں جائینگے جبکہ تحریک انصاف کے منشورپرمکمل عمل کیا جائیگا۔ انکا کہنا تھاکہ خیبرپختونخواکی نگراں حکومت کاکام بھرتیاں کرنا نہیں ہے۔ اس موقع پرآزاداراکین مشتاق غنی، سمیع اللہ علیزئی، فرید خان، شاد محمد اورقلندرلودھی نے غیرمشروط طور پرتحریک انصاف میںشمولیت کااعلان کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |