سارہ علی خان نے فوٹوگرافرزکوکھری کھری سنادیں

اداکارہ کی جانب سے باربار منع کرنے کے باوجود فوٹوگرافرباز نہ آئے


ویب ڈیسک August 27, 2018
اداکارہ نے بار بار کہا کہ یہ سب بند کردو۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ میں چھوٹے نواب کی بیٹی سارہ علی خان نے مندرکے باہران کی متعدد تصاویر لینے پرفوٹوگرافروں کو کھری کھری سنادیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ اورسیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان اپنے بھائی ابراہیم علی خان اور ماں امرتا سنگھ کے ساتھ پوجا کرنے اورغریب لوگوں میں سامان تقسیم کرنے گئیں جہاں ان کا فوٹوگرافروں نے پیچھا نہ چھوڑا۔

سارہ علی خان نے جیسے ہی مندر کے باہرموجود لوگوں میں سامان تقسیم کرنا شروع کیا تو فوٹوگرافوں نے تصویریں لینا شروع کردیں جو انہیں ذرا بھی پسند نہ آیا اوران کی جانب سے منع کیا۔ اداکارہ کی جانب سے باربارمنع کرنے کے باوجود فوٹوگرافرباز نہ آئے جس پر اداکارہ برہم ہوگئیں اور باربار کہا کہ یہ سب بند کردو۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/Bm6TCBah_n2/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |