حکومت کو مدارس پرچھاپے مہنگے پڑیں گے مولانا سمیع الحق

حکمران وطن عزیزکومقبوضہ کشمیر یا بیت المقدس بنانا چاہتے ہیں،ٹیلیفونک گفتگو


Online August 15, 2012
حکمران وطن عزیزکومقبوضہ کشمیر یا بیت المقدس بنانا چاہتے ہیں،ٹیلیفونک گفتگو, فوٹو : اے اہف پی فائل

لاہور: جمعیت علمائے اسلام (س) کے قائداوردفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولاناسمیع الحق نے کہاہے کہ حکومت کومدارس،دارلعلوم کراچی پرچھاپے مہنگے پڑیںگے،وہ جے یو آئی ضلع حیدرآبادکے رابطہ سیکریٹری قاری سعداللہ خان حیدری سے ٹیلی فون پربات چیت کررہے تھے۔

مولانا سمیع الحق نے کہاکہ رینجرزاوردیگر اداروں کوچادراور چاردیواری کاتقدس پامال کرنے کا اختیار دیدیاگیاہے جن لوگوں نے مدرسہ دارالعلوم کراچی کی مسجد اور دیگر مقدس مقامات کی بے حرمتی کی ہے ایسے لوگ کسی طرح بھی مسلمان کہلانے کے لائق نہیں،پاکستان کے حکمران وطن عزیزکومقبوضہ کشمیر یا مقبوضہ بیت المقدس بناناچاہتے ہیں وہ اپنی غیراخلاقی حرکات سے باز آجائیں ورنہ اللہ تعالی کے عذاب سے نہیں بچ سکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں