مولانا فضل الرحمان پی پی کے سوا تمام اپوزیشن کے صدارتی امیدوار نامزد
پاکستان پیپلزپارٹی صدارتی امیدوار کے لیے اعتزاز احسن کے نام پر ڈٹ گئی ہے
پیپلزپارٹی کے علاوہ تمام اپوزیشن جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کو صدارتی امیدوار نامزد کردیا ہے۔
مشترکہ صدارتی امیدوار پر اپوزیشن میں اختلافات برقرار ہیں اور کسی نام پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا جس کے بعد پیپلزپارٹی کے سوا تمام اپوزیشن جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کو صدارتی امیدوار نامزد کردیا ہے جب کہ پی پی اعتزاز احسن کے نام پر ڈٹ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اعتزاز احسن معافی مانگیں تو ان کے نام پر غور کرینگے
صدارتی انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی آج دن 12 بجے تک پریزائیڈنگ افسران کے پاس جمع کراسکتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے جب کہ تحریک انصاف کے نامزد امیدوار ڈاکٹرعارف علوی سندھ ہائی کورٹ میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔