نوازشریف مریم اور صفدر کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اقدام سپریم کورٹ میں چیلنج

نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنا انتقامی کاروائی ہے، درخواست گزار


ویب ڈیسک August 27, 2018
عدالت نواز شریف اور مریم نواز کو سب جیل منتقل کرنے کا حکم دے. استدعا فوٹو: فائل

سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اقدام سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

وطن پارٹی کے بیرسٹر ظفر اللہ خان نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ نواز شریف، ان کی بیٹی اور داماد پہلے ہی جیل میں ہیں ایسی صورت میں ان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنا انتقامی کارروائی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل کے مطابق آئین توڑنے والے جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو ان کے گھر میں قید رکھا گیا، نواز شریف عادی مجرم نہیں ہیں لیکن ملک کے تین بار وزیر اعظم رہنے والے شخص کو اڈیالہ جیل ڈال دیا گیا ہے، انہیں گھر منتقل کرکے اسے سب جیل قرار دیا جائے اور ان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |