پاکستان میں غیرمنصفانہ نظام دفن کرنا ہو گاشہباز شریف
نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہماری پالیسی ہے، پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، پنجاب، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر پر مشتمل ہے، 18کروڑ عوام نے مل کر اسے مضبوط اور مستحکم بنانا ہے، اگر ہم صحیح معنوں میں قائدؒ اور اقبالؒ کے پیروکار بن جائیں تو ملک کے اندھیرے کو اجالوں میں بدل سکتے ہیں، آج کے تاریخی دن کے موقع پر ہمیں ملک سے غیر منصفانہ نظام کے خاتمے اور ایک ایسا نظام لانے کا عہد کرنا ہوگا جہاں انصاف کا بول بالا ہو اور ہر ایک کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع حاصل ہوں، اس مقصد کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہے، سب سے بڑے ذمے داری سیاستدانوں، اشرافیہ، عدلیہ، بیوروکریسی پر عائد ہوتی ہے جو تاریخ کا دھارا موڑنے کی طاقت بھی رکھتے ہیں، بوسیدہ اور غیر منصفانہ نظام کو دفن کر کے منصفانہ نظام کے ذریعے پاکستان کو ایک ایسی زبردست قوت بنایا جاسکتا ہے جس کی طرف دشمن کبھی میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کرسکتا۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز حضوری باغ میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ پاکستان نے مختلف شعبوں میں بے مثال ترقی کی ہے تاہم ناکامیوں کی فہرست بھی بہت طویل ہے، غیر منصفانہ نظام نے بی اے کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے محسن علی کی کوئی سپورٹ نہیںکی جو ہم سب کے لیے تازیانہ اور لمحہ فکریہ ہے۔ شہبازشریف نے گزشتہ روز حکیم الامت علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
بعدازاں وزیراعلیٰ کو مختلف سکولوں کے سکائوٹس نے سلامی دی۔ خوبصورت لباس میں ملبوس بچے اور بچیوں نے دف بجا کر وزیراعلیٰ کا استقبال کیا اور ان پر پھولو ںکی پتیاں نچھاور کیں۔ وزیراعلیٰ نے شاہی قلعہ پر قومی پرچم بھی لہرایا۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے حضوری باغ میں یوم آزادی کی تقریب کے دوران زیادہ وقت بچوں کے ساتھ گذارا۔ وزیر اعلیٰ تقریباًدو گھنٹے سے زائد وقت تقریب میں موجود رہے اورانھوں نے ہاتھ میں قومی پرچم تھام کر طالب علموں اور خصوصی بچوں کے ساتھ ملکر ملی نغمے گائے۔ وزیراعلیٰ نے ملی نغمے گانے والے طلبا،طالبات اور خصوصی بچوں، بچیوں کے لئے 50،50ہزار روپے جبکہ موسیقار کے لیے 15ہزار روپے انعام کا اعلان کیا۔
بعدازاں وزیراعلی نے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ گرلز کالج سمن آباد میں ڈیل کمپنی کے تعاون سے قائم کردہ ای لائبریری کے افتتاح کے بعد اس کا معائنہ کیا اور لائبریری میں موجود ویڈیوکانفرنسنگ کی سہولت کے ذریعے اسلام آباد میں موجود افراد سے گفتگو کی اور انہیں یوم آزادی کی مبارکباد دی۔ بعدازاں طالبات سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہماری پالیسی ہے۔