آرمی چیف کی امریکی سینیٹر جان مکین کے انتقال پر اظہار تعزیت

جان مکین پاکستان کے دوست اور پاک امریکا کے درمیان اچھے تعلقات کے حامی تھے، سربراہ پاک فوج


ویب ڈیسک August 27, 2018
جان مکین پاکستان کے دوست اور پاک امریکا کے درمیان اچھے تعلقات کے حامی تھے، آرمی چیف۔ فوٹو: فائل

LONDON: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی سینیٹر جان مکین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی ہے۔

ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی سینیٹر جان مکین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔



اپنے پیغام میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ جان مکین جنگی ہیرو تھے انہوں نے عالمی سطح پر اپنے ملک کی بھرپور نمائندگی کی جب کہ جان مکین پاکستان کے دوست اور پاک امریکا کے درمیان اچھے تعلقات کے حامی تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : امریکی سینیٹر جان مکین 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی سینیٹر جان مکین 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، امریکی میڈیا کے مطابق سینیٹر جان مکین دماغ کے کینسر میں مبتلا تھے جب کہ جان مکین نے گزشتہ روز معالج کو اپنا علاج کرنے سے روک دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں