تقرری و تبادلے کیسوقت گزر گیا جب بند دروازوں کے پیچھے کام ہوا کرتے تھے جسٹس جواد

یہ تاثر غلط ہے کہ نگران وزیراعظم عدالتی احکامات پرعمل نہیں کرنا چاہتے، کچھ وقت دیا جائے، وکیل نگران وزیراعظم


ویب ڈیسک May 24, 2013
یہ تاثر غلط ہے کہ نگران وزیراعظم عدالتی احکامات پرعمل نہیں کرنا چاہتے، کچھ وقت دیا جائے، وکیل نگران وزیراعظم۔ فوٹو: فائل

وفاقی اداروں میں تقرری اور تبادلے کیس کی سماعت کے موقع پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ وہ وقت گزر گیا جب بند دروازوں کے پیچھے کا م ہوا کرتے تھے۔

جسٹس جوادایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے شوکازنوٹس کیس کی سماعت کی، دوران سماعت نگران وزیراعظم میرہزارخان کھوسوکے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ نگران وزیراعظم عدالتی احکامات پرعمل نہیں کرنا چاہتے، مکمل جواب کے لیے کچھ وقت دیا جائے، جس پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ اب وہ وقت گزرگیا جب بند دروازوں کے پیچھے کام ہوا کرتے تھے، اب ہرکام آئین اورقانون کے مطابق چلےگا، عدالت نے کیس کی سماعت 6 جون تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |