نیب ریفرنسز کی سماعت نواز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کردیا گیا

نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے نیب کے گواہ واجد ضیاء پر جرح


ویب ڈیسک August 27, 2018
نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے نیب کے گواہ واجد ضیاء پر جرح فوٹو:فائل

QUETTA: نیب مقدمات کی سماعت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کردیا گیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت ہوئی۔ جج ارشد ملک نے مقدمات کی سماعت کی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کو سخت سیکورٹی میں احتساب عدالت پہنچایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کے خلاف ریفرنسزکی سماعت 6 ہفتوں میں مکمل کی جائے

جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے نیب کے گواہ واجد ضیاء پر جرح کی گئی۔ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔ نواز شریف کے وکیل کل بھی واجد ضیاء پر جرح جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کو نواز شریف کے خلاف ریفرنسز کے ٹرائل مکمل کرنے کے لیے مزید 6 ہفتےکی مہلت دے دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |