پشاور مدرسے کے باہر خودکش حملہ 2 افراد جاں بحق 2 زخمی

حملہ مدرسے کے ناظم کی گاڑی پر کیا گیا جس کے نتیجے میں ان کا محافظ اور ڈائیور جاں بحق ہوگئے، ریسکیو ذرائع


ویب ڈیسک May 24, 2013
حملہ مدرسے کے ناظم کی گاڑی پر کیا گیا جس کے نتیجے میں ان کا محافظ اور ڈائیور جاں بحق ہوگئے، ریسکیو ذرائع۔ فوٹو: اے ایف پی

پچگئی روڈ پر تبلیغی مرکز کے قریب واقع مدرسے کے باہر خودکش حملے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے نمائندے کے مطابق پچگئی روڈ پر تبلیغی مرکز کے قریب واقع مدرسے کے باہر خودکش حملے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے، دھماکے کی آوازدور دور تک سنی گئی، امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا جب کہ پولیس اوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کوگھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی۔

سی سی پی او کے مطابق دھماکا مدرسے کے باہر کھڑی گاڑی کے قریب ہوا جبکہ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ مدرسے کے ناظم حاجی عنایت اللہ کی گاڑی پر کیا گیا لیکن وہ گاڑی میں موجود نہیں تھے، دھماکے کے نتیجے میں حاجی عنایت اللہ کے ڈائیور اور محافظ جاں بحق ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں