ڈوپنگ کیس احمد شہزاد پر 6 ماہ کی پابندی کا امکان

پی سی بی کی جانب سے احمد شہزاد عبوری طور پر معطل ہیں


Sports Reporter August 27, 2018
پی سی بی کی جانب سے احمد شہزاد عبوری طور پر معطل ہیں فوٹو:فائل

قومی کرکٹر احمد شہزاد پر ڈوپنگ کیس میں 6 ماہ کی پابندی لگنے کا امکان ہے۔

رواں سال مئی فیصل آباد میں منعقدہ پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے دوران ان کا ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا، وہ جون میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم کا حصہ تھے تاہم بعد میں پی سی بی نے انہیں عبوری طور پر معطل کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

احمد شہزاد کو اسی وجہ سے سنٹرل کنٹریکٹ میں بھی جگہ نہیں مل پائی، ان کی جانب سے جواب جمع کروا دیا گیا ہے اور اب جلد فیصلہ متوقع ہے، ذرائع کے مطابق احمد شہزاد کو 6 ماہ پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں