بے جا تنقید کا سلسلہ جاری رہا تو توہین عدالت کا اختیار استعمال کریں گے الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن پر کچھ حلقوں کی جانب سے کی جانے والی بے جا تنقید کا سلسلہ اب بند ہونا چاہئے۔ اشتیاق احمد


ویب ڈیسک May 24, 2013
الیکشن کمیشن پر کچھ حلقوں کی جانب سے کی جانے والی بے جا تنقید کا سلسلہ اب بند ہونا چاہئے۔ اشتیاق احمد. فوٹو ایکسپریس

سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے کہا ہے کہ انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن پر کچھ حلقوں کی جانب سے کی جانے والی بے جا تنقید کا سلسلہ اب بند ہونا چاہئے اگر یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو کمیشن توہین عدالت کے اختیارات استعمال کرے گا۔

اسلام آباد میں بات کرتے ہوئے اشتیاق احمد نے کہا کہ کچھ حلقے الیکشن کمیشن پر بے جا تنقید کررہے ہیں جس کو بند ہونا چاہئے اگربے جا تنقید کا سلسلہ جاری رہا تو الیکشن کمیشن توہین عدالت کے اختیار استعمال کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے امیدوار اسحاق خاکوانی نے حلقے میں دھاندلی کے الزام لگاکر دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کیا، کمیشن نے ان کی بات پوری طرح سنی مگر وہ الزامات ثابت کرنے کے لئے کوئی ٹھوس دلائل نہ دے سکے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے دائر کی گئی درخواستوں کو نمٹانے کے لئے ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ سیشن ججز کی خدمات حاصل کی جائیں گی اور20 دن کے اندر ان درخواستوں پر فیصلہ کر دیا جائےگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |