صدر منتخب ہوا تو کوشش ہوگی کہ پروٹوکول میں بند نہ رہوں عارف علوی

ہم نے وی وی آئی پی اور پروٹوکول کلچر کے خاتمے کی کوشش شروع کردی ہے، ڈاکٹر عارف علوی


ویب ڈیسک August 27, 2018
ہم نے وی وی آئی پی اور پروٹوکول کلچر کے خاتمے کی کوشش شروع کردی ہے، ڈاکٹر عارف علوی۔ فوٹو : فائل

صدر کیلئے نامزد پی ٹی آئی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ اگر صدر منتخب ہوگیا تو کوشش ہوگی کہ سیکیورٹی اور پروٹوکول میں بند نہ رہوں۔

تحریک انصاف کی جانب سے صدر کیلئے نامزد امیدوار ڈاکٹر عارف علوی نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں عارف علوی کا کہنا تھا کہ صدارتی امیدوار نامزد کرنے پر عمران خان کا مشکور ہوں تاہم فیصلہ 4 ستمبر کو ہوگا اور جو میری تقدیر میں ہوا وہی فیصلہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر منتخب ہوگیا تو کوشش ہوگی کہ سیکیورٹی اور پروٹوکول میں بند نہ رہوں، ہم نے وی وی آئی پی اور پروٹوکول کلچر کے خاتمے کی کوشش شروع کردی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : تحریک انصاف نے ڈاکٹرعارف علوی کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کا مشکور ہیں، میں نے کوئی پروٹوکول نہیں لیا، پروٹوکول اور وی آئی پی کلچر کو ہینڈل کرنا آسان نہیں تاہم عوام حقیقی تبدیلی دیکھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں