لاہورمیں گرمی کا 59 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جیکب آباد اور نواب شاہ کا درجہ حرارت 50 رہا

لاہورکا درجہ حرارت آج 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، یوں 1954 کے بعد آج لاہور کا سب سے گرم دن رہا


ویب ڈیسک May 24, 2013
لاہورکا درجہ حرارت آج 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، یوں 1954 کے بعد آج لاہور کا سب سے گرم دن رہا فوٹو: این این آئی

ملک کے بیشتر علاقوں میں غضب کی گرمی پڑرہی ہے جب کہ لاہورکا درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ہونے سے گرمی کا 59 سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ،آج سب سے زیادہ گرمی جیکب آباد، نواب شاہ، نورپورتھل اوربھکرمیں پڑی جہاں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ملک کے میدانی علاقوں میں سورج دھوپ کے نام پر آگ برسا رہا ہے جب کہ لاہورکا درجہ حرارت آج 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، یوں 1954 کے بعد آج لاہور کا سب سے گرم دن رہا ، 59 سال قبل مئی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا ، محکمہ موسمیات کے مطابق میدانی علاقوں میں گرمی کی لہرمیں فی الحال تبدیلی کا کوئی امکان نہیں، تاہم کل اورپرسوں اسلام آباد،بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں، کہیں بارش اورتیزہوائیں چلنے کاامکان ہے جب کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدیدگرم اورخشک رہےگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |