امریکی سفیرکی عمران خان سے ملاقات خیبر پختونخوا میں حکومتی ترجیحات پرتبادلہ خیال

پاکستان میں انتخابات میں زیادہ ٹرن آؤٹ عوام اور جمہوریت کے لئے اچھا شگون ہے،رچرڈ اولسن


ویب ڈیسک May 24, 2013
پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں اکثریت حاصل کی جس پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں،رچرڈ اولسن فوٹو:فائل

پاکستان میں متعین امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں صوبہ خیبرپختونخوا میں حکومت بنانے سے متعلق ترجیحات اور پلان کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے رچرڈ اولسن نے کہا کہ وہ عمران خان کی عیادت کرنے کے لئے آئے تھے اوران کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتخابات میں زیادہ ٹرن آؤٹ عوام اور جمہوریت کے لئے اچھا شگون ہے،پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں اکثریت حاصل کی جس پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے عمران خان سے خیبرپختونخوا میں حکومت سازی، ترجیحات اور دیگرمعاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے سربراہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ امریکی سفیر سے خیبر پختونخوا میں حکومت سازی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں خصوصاً سیکورٹی خدشات اور درپیش چیلنجز پر گفتگو کی گئی، ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کے مقابلے میں ایک مؤ ثراور ذمےدار اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں