بلوچستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی شدت 4.9 جب کہ زیرِزمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز

زلزلے کا مرکز گوادر سے 70 کلومیٹر مشرق میں تھا ، زلزلہ پیما مرکز :فوٹو:فائل

گوادر، تربت اور پسنی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلے کے جھٹکے گوادر، پسنی اور تربت کے گرد ونواح میں محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.9 ریکارڈ کی گئی۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: زلزلوں سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز گوادر سے 70 کلومیٹر مشرق میں تھا اور زیرِزمین اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔
Load Next Story